شام کے جنوبی صوبے درعا میں روسی فضائیہ کا خوفناک حملہ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے،

شام کے جنوبی صوبے درعا میں روسی فضائیہ کا خوفناک حملہ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے،

شام کے جنوبی صوبے درعا میں روسی فضائیہ کا خوفناک حملہ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، 28 جون 2018 (22:28) 10:28 PM, June 28, 2018

شام کے جنوبی صوبے درعا میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر روسی فضائیہ کے حملوں میں بائیس شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ روس کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو جنوبی قصبے السیفرا پر 35 حملے کیے ہیں ۔ ایک حملے میں ایک تہ خانے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت سترہ شہری مارے گئے ہیں ۔

رصدگاہ کا کہنا ہے کہ وہ فضائی حملے کرنے والے طیاروں کا تعیّن ان کی قسم ، استعمال کیے گئے بموں ، مقامات اور پروازوں کے انداز سے کرتی ہے۔اس نے مزید بتایا ہے کہ منگل کی شب اسی قصبے پر فضائی حملوں کے بعد اس کا واحد اسپتال بھی ناکارہ ہوگیا تھا۔

ضرور پڑھیں:

ز ان کی کار کی انشورنس ہونی چاہیے۔انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں