پاکستانیوں کیلئے بری خبر آ گئی،گرے لسٹ کیحوالے سے دفتر خارجہ نے مایوس کن خبر سنا دی،سنکر اکثر پاکستانی فکر میں پڑ گئے

پاکستانیوں کیلئے بری خبر آ گئی،گرے لسٹ کیحوالے سے دفتر خارجہ نے مایوس کن خبر سنا دی،سنکر اکثر پاکستانی فکر میں پڑ گئے

پاکستانیوں کیلئے بری خبر آ گئی،گرے لسٹ کیحوالے سے دفتر خارجہ نے مایوس کن خبر ... 28 جون 2018 (17:10) 5:10 PM, June 28, 2018

پاکستان کوگرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، دفترخارجہ نے گرے لسٹ میں ڈالے جانے کی تصدیق کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ فروری میں بتادیا تھا کہ پاکستان کوجون میں گرے لسٹ میں ڈال دیا جائے گا،ہماری کارکردگی بہتر ہوئی توگرے لسٹ سے واپس نکل سکتے ہیں، کارکردگی بہتر نہ ہوئی تومسائل ہوں گے۔ ترجمان دفترخارجہ پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان کوگرے لسٹ میں ڈالے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فروری میں بتادیا تھا کہ پاکستان کوجون میں گرے لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیا ن ایکشن پلان پرعملدرآمدپر بات چیت ہورہی ہے۔ گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ایکشن پلان پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ اس سے پہلے بھی گرے لسٹ سے کارکردگی کی بنیاد پرباہر آئے تھے۔ پاکستان افغانستان میں مفاہمت اور امن اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں بھرپور تعاون کررہا ہے۔ مشیر قومی سلامتی کے استعفے سے پاکستان افغان مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کوسیزفائر پیشکش قبول کرنا ہوگی۔ ملافضل اللہ کی ہلاکت دہشتگردی کیخلاف اہم پیش رفت ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کروائے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا سیاسی حل نکالے۔

متعلقہ خبریں