پاکستانی نے دبئی ميں پاکستا ن کا نام بدنام کر دیا،معصوم بچے کو ایک سے زائد بار زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستانی نے دبئی ميں پاکستا ن کا نام بدنام کر دیا،معصوم بچے کو ایک سے زائد بار زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستانی نے دبئی ميں پاکستا ن کا نام بدنام کر دیا،معصوم بچے کو ایک سے زائد ... 28 جون 2018 (15:57) 3:57 PM, June 28, 2018

دبئی میں 26 سالہ پاکستانی کسان کواپنے ساتھی 57 سالہ مصری کسان کے معصوم بچے کو ایک سے زائد بار زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق القُصیص کے ایک گھر میں مصری خاندان رہائش پذیر ہے۔ 57 سالہ مصری کسان اپنے ایک ساتھی کسان کو بچے کے بال ترشوانے کی غرض سے اکثر گھر پر بُلا لیتا تھا ۔ جس نے موقع سے فائدہ اٹھا کر بچے کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزم نے آخری بار دسمبر 2016ء میں بچے کو زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ بچے نے تفتیشی افسران کو بتایا کہ وہ اپنی ماں کی وفات کے بعد اپنے والد اور سوتیلی والدہ کے ہمراہ قیام پذیر تھا۔ اُس کا باپ اکثر اپنے ساتھی پاکستانی کسان کو القُصیص میں واقع گھر پر لاتا تاکہ وہ اُس کے بال کاٹ سکے۔ دسمبر 2016میں اُس کے والدین نے ملزم کو بال کٹوانے کی غرض سے بُلایا اور اس دوران کسی کام سے گھر سے باہر چلے گئے۔

بچے کے مطابق ملزم نے اسکے بعد بھی کئی بار اسکے ساتھ زیادتی کی ۔فرانزک رپورٹ نے بھی متاثرہ بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت 22جولائی 2018ء کو ہو گی۔

متعلقہ خبریں