
پاکستان کے بعد بیرون ملک بھی پاکستانی مالی گھپلوں کے الزام میں گرفتار ہونے لگے،"ابراج" گروپ کے پاکستانی نژاد بانی عارف نقوی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری
28 جون 2018 (15:43)متحدہ عرب امارات میں حکام نے "ابراج" گروپ کے پاکستانی نژاد بانی عارف نقوی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ اُن پر "ضروری فنڈ کے بغیر" 4.8 کروڑ امریکی ڈالر کے چیک لکھنے کا الزام ہے۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
عارف نقوی کے قائم کردہ ابراج گروپ کو ان دنوں بحرانات کا سامنا ہے۔ اس صورت حال کا آغاز اس وقت ہوا جب سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے "ابراج" پر الزام عائد کیا کہ اس کی جانب سے طبّی دیکھ بھال کے شعبے میں کام کرنے والے نجی سرمایہ کاری فنڈز میں موجود رقم کا غلط استعمال کیا گیا۔ اس رقم کی مالیت ایک ارب ڈالر کے قریب ہے۔