داعش نے چھ افراد کو قتل کر دیا۔

داعش نے چھ افراد کو قتل کر دیا۔

داعش نے چھ افراد کو قتل کر دیا۔ 28 جون 2018 (15:34) 3:34 PM, June 28, 2018

عراق کی پولیس کا کہنا ہے کہ دیالی گورنری میں چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ لاشیں ان چھ افراد کی ہو سکتی ہیں جنہیں داعش کے دہشت گردوں نے اغواء کر رکھا تھا۔ذرائع کے مطابق داعش کی جانب سے عراقی حکام سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ’خواتین اہل سنت‘ کو رہا کریں تو وہ یرغمال بنائے گئے افراد کو چھوڑ دیں گے۔ داعش کی جانب سے مقرر کی گئی ڈیڈ لائن دو روز قبل ختم ہو گئی تھی۔

پولیس کیمطابق کرکوک شاہراہ سے چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں، انہیں شناخت کے لیے کرکوک میں طوز خور ماتو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے کہا کہ یہ لاشیں سڑک کے کنارے شمالی گورنری صلاح الدین کی سرحد کے قریب تل شرف کے مقام سے ملی ہیں۔ غالب امکان یہ ہے کہ یہ انہی افراد کی لاشیں ہیں جن کی رہائی کے بدلے میں داعش اپنی گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں