شہزادہ ولیم نے اپنے پہلے دورہ فلسطین کے آخری روز مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصي سمیت متعدد مقدس مقامات کا دورہ کیا۔

شہزادہ ولیم نے اپنے پہلے دورہ فلسطین کے آخری روز مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصي سمیت متعدد مقدس مقامات کا دورہ کیا۔

شہزادہ ولیم نے اپنے پہلے دورہ فلسطین کے آخری روز مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد ... 28 جون 2018 (15:26) 3:26 PM, June 28, 2018

شہزادہ ولیم نے اپنے پہلے دورہ فلسطین کے آخری روز مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصي الشریف سمیت متعدد مقدس مقامات کا دورہ کیا۔

یاد رہے برطانوی شہزادہ ولیم نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ مشرق وسطی میں امن قائم ہو جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینی جانب اسرائیل کے ساتھ امن کے لیے سنجیدہ ہے تا کہ دونوں ریاستیں 4 جون 1967ء کی سرحدوں پر امن اور استحکام کے ساتھ رہ سکیں۔

رام اللہ میں صدارتی ہیڈ کوارٹر میں شہزادہ ولیم کے استقبال کے موقع پر محمود عباس نے کہا کہ "ہم مذاکرات کے ذریعے امن تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ ہمارا یہ موقف طویل عرصے سے تبدیل نہیں ہوا۔ ہم سجھتے ہیں کہ برطانوی شہزادے کا یہ دورہ برطانوی اور فلسطینی دونوں عوام کے درمیان دوستی کے تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔ ہمیں اپنے فلسطین کے منصفانہ مسئلے کے واسطے ہمیشہ سے برطانوی عوام کی سپورٹ کی ضرورت رہی ہے"۔

فلسطینی صدر نے بتایا کہ برطانوی حکومت نے حال ہی میں "امدادی ایجنسی "اونروا" کو سپورٹ پیش کی ہے۔ یہ ایجنسی فلسطینی اراضی میں پناہ گزینوں کی امداد کے لیے سرگرم ہے۔

برطانوی ولی عہد کے صاحب زادے نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال پر صدر محمود عباس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں