ن لیگی اُمید وارکا انتخابی مُہم

ن لیگی اُمید وارکا انتخابی مُہم " گو نواز گو" دیکھو دیکھو کون آیا, چور آیا چور آیا کے نعروں سے استقبال،عوام برھم امیدوار رفوچکر

ن لیگی اُمید وارکا انتخابی مُہم " گو نواز گو" دیکھو دیکھو کون آیا, چور آیا چور ... 28 جون 2018 (15:13) 3:13 PM, June 28, 2018

لاہور این اے 120 سے ن لیگی اُمید وار مہر اشتیاق انتخابی مُہم کیلئے آئے تھے .عوام نے مہر اشتیاق کا استقبال" گو نواز گو " دیکھو دیکھو کون آیا , چور آیا چور آیا کے نعروں سے کیا .عوام نے کافی غم غُصے کا بھی اظہار کیا عوام کا کہنا تھا کہ پانچ سال ہو گے ہیں مگر مہر اشتیاق پچھلے انتخابات میں جیتنے کے بعد اپنے علاقے میں نہیں آئے ہیں آج دوبارہ وہ پانچ سال بعد ووٹ مانگنے کیلئے اس حلقے میں آئے ہیں . لاہور میں آج کل بارشیں

بھی ہوئی ہیں لوگوں نے وہ بھی اُ ن کو دیکھایا اور کہا کہ یہ دیکھیں نکاسی تک کا انتظام نہیں ہے علاقے میں ,اس کے علاوہ بھی عوام نے اُ ن سے کافی سوالات پُوچھے. عوامی سوالات کا جواب نہ دے پانے والے مہر اشتیاق لوگوں کا ایسا ردعمل دیکھ کر علاقے سے رفو چکر ہو گے .

قبل ازیں مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما رانا افضل جب اپنے حلقے میں پہنچے تو حالات کے مارے عوام نے ان کو گھیر لیا ،تفصیلات کیمطابق سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل فیصل آ باد میں جب اپنے حلقہ این اے 110میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرنے گئے تو عوام نے سوالات کا ڈھیر لگا دیا،عوام نے کہا کہ جب علاقے میں گندے پانی کا مسئلہ کھڑا ہوا تو رانا افضل کے گھر ملاقات کے لیے گئے تو انہوں نے ملاقات تو دور کی بات ہمیں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ جو شخص سیوریج کے مسائل حل نہیں کرا سکتا وہ ہمارے لیے کیا کرے گا۔حلقے کے عوام نے رانا افضل سے پوچھا 5 سال بعد آپ کو ووٹرز یاد آ رہے ہیں آپ 5 سال کہاں تھے؟۔

متعلقہ خبریں