
ایک عورت پچھلے دو سال سے اپنی زندگی گاڑی میں رہائش پذیر ہو کر گزار رہی ہے۔وجہ انتہائی پریشان کن
28 جون 2018 (14:08)قرضوں میں پھنسی فرانسیسی خاتون نے پچھلے دو سال سے کرائے کی گاڑی کو ہی اپنا مکان بنا رکھا ہے۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
تفصیلات کیمطابق 43 سالہ غیر شادی شُدہ فرانسیسی خاتون رچیڈا کو اس ہفتے کچھ سُکھ کا سانس نصیب ہوا جبکہ امیگریشن حکام کی جانب سے اُس پر ویزے سے زائد مُدت قیام پر عائد کیا گیا ایک لاکھ اماراتی درہم کا جرمانہ معاف کر دیا گیا۔
رچیڈا کا کہنا ہے ’’میرے پاس کرائے کی اِس گاڑی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ میں اپنے جاننے والوں اور دوستوں کی اِمداد پر جی رہی ہوں۔ مگر جرمانے کی معافی کے بعد میں خود کو بہت سُکھی محسوس کر رہی ہوں۔ بالآخر میں اپنے گھر جا کر اپنے ماں سے مل سکتی ہوں۔‘‘ کچھ عرصہ قبل خاتون نے امیگریشن حکام سے رجوع کیا تھا جنہوں نے اس کا معاملہ 24 جُون 2018ء کو العین کورٹ میں منتقل کر دیا۔