عمران خان کو درگاہ بابا فرید مزار کے باہر اندر داخل ہونے سے قبل سجدہ ریز ھونا مہنگا پڑ گیا۔عوام طیش میں آ گئے

عمران خان کو درگاہ بابا فرید مزار کے باہر اندر داخل ہونے سے قبل سجدہ ریز ھونا مہنگا پڑ گیا۔عوام طیش میں آ گئے

عمران خان کو درگاہ بابا فرید مزار کے باہر اندر داخل ہونے سے قبل سجدہ ریز ... 28 جون 2018 (13:57) 1:57 PM, June 28, 2018

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے رات گئے اپنے اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ درگاہ بابا فرید پر حاضری دی۔ عمران خان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے صوفیائے کرام سے عمران خان کی عقیدت کو خوب سراہا۔ ایک طرف جہاں عمران خان کی اس حاضری کو مثبت انداز سے دیکھا جا رہا ہے وہیں کچھ صارفین پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو مزار کے باہر اندر داخل ہونے سے قبل سجدہ ریز ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے ، ناقدین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اچھی طرح علم ہے کہ وہ اب وزارت عظمٰی کے امیدوار ہیں اور عین ممکن ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے لیے ہی یہ سب کر رہے ہوں، اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بننے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے سجدہ ریز ہونے کی تردید کی اور کہا کہ عمران خان نے سجدہ نہیں کیا البتہ انہوں نے ازراہ عقیدت مزار کی سیڑھیوں پر بوسہ دیا۔

متعلقہ خبریں