جب تک ترکی روس سے S-400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹتا۔اُس وقت تک ترکی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکہ کی ترکی کو بڑی دھمکی

جب تک ترکی روس سے S-400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹتا۔اُس وقت تک ترکی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکہ کی ترکی کو بڑی دھمکی

جب تک ترکی روس سے S-400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کے منصوبے سے پیچھے نہیں ... 28 جون 2018 (11:02) 11:02 AM, June 28, 2018

امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدے دار نے منگل کے روز ترکی کو خبردار کیا ہے کہ جب تک انقرہ روس سے S-400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کے منصوبے سے دست بردار نہیں ہوتا اُس وقت تک ترکی کا F-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاملہ خطرے میں رہے گا۔

یورپ اور ایشیا کے امور سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے معاون ویس مچل نے سینیٹ کے سامنے گفتگو میں کہا کہ اگر ترکی نے روس سے یہ نظام خریدا تو وہ امریکی قانونی بِل کے تحت پابندیوں کا شکار ہو گا۔ اس بِل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس کے موسم گرما میں دستخط کیے تھے۔

مچل کا کہنا تھا کہ "ہم اس حوالے سے مکمل طور پر واضح موقف رکھتے ہیں۔ لہذا S-400 نظام کا حاصل کرنا حتمی طور پر امریکا کے ساتھ عسکری تعاون کے مواقع کو متاثر کرے گا۔ اس میں F-35 بھی شامل ہے"۔

واشنگٹن اور انقرہ کے بیچ تعلقات گزشتہ چند ماہ میں متعدد امور کے سبب کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ان میں ترکی میں زیر حراست امریکی شہریوں کے حوالے سے مقدمہ دائر کرنا بھی شامل ہے۔

مچل کے اندازے کے مطابق ترکی میں 25 کے قریب امریکی زیر حراست ہیں۔ ان میں بہت سے افراد دُہری شہریت کے حامل ہیں۔

قبل ازیں ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم روس سے ایس 400 میزائل سسٹم گودام میں رکھنے کے لیے نہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت پڑی تو طیارہ شکن میزائل سسٹم کا استعمال کریں گے۔انہوں نے یہ بات ٹی وی پروگرام میں گفت و شنید کرتے ہوئے کہی۔صدر طیب ایردوان نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ سے دفاعی نظام خریدنے کے خواہش مند رہے ہیں لیکن امریکہ کا ایک ہی جواب ہے کہ کانگریس اجازت نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس امریکی موقف سے ہمیں سخت تکلیف ہوئی ہے۔ ترکی کے صدرنے کہا کہ ترکی دفاعی نظام کے لیے امریکہ پر انحصار نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں