سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر دریافت

سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر دریافت

سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر دریافت 28 جون 2018 (10:24) 10:24 AM, June 28, 2018

سعودی عرب میں ایک جیولوجیکل سروے نے مملکت میں تیل کی دولت کے دنیا کے سب سے بڑے ذخیرے کا پتا چلایا ہے۔

سعودی عرب کی آئل کمپنی’ارامکو‘ کے سابق مشیر اور شاہ سعود یونیورسٹی میں ارضیات کے استاد پروفسیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن لعبون نے بتایا کہ سعودی عرب کے جنوب میں البطحاء گذرگاہ کے قریب وادی الرمہ اور وادی السھباء کے درمیان تیل کی دولت سے مالا مال اس علاقے کو’بقعۃ‘ کہاجاتا ہے۔ یہاں پر خام تیل کے ذخائر سے پتا چلتا ہے کہ یہ علاقہ تیل کے وسیع ذخائر کے اعتبار سے دنیا کا سب سے زرخیز مقام ہے جہاں تیل کے ذخائر کا حجم چاار ارب 40 کروڑ بیرل لگایا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر بن لعبون نے بتایا کہ تیل کے ذخائر سے مالا مال اس خطے کے مشرق میں جرۃ العرب واقع ہے اور اس کی تین اطراف سے حدود وادی الرمہ، والاجردی اور باطن سے ملتی ہیں۔ یہ تینوں وادیاں ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ مجموعی طورپر ان تینوں وادیوں کو بھی وادی الرمہ کہا جاتا ہے اور اس کا رقہ 1200 مربع کلومیٹر ہے۔ خلیج عرب کی شمالی سمت میں الزبیر شہر واقع ہے۔ جنوب میں وادی السھباء، مشرق میں الربع الخالی اور جنوب میں خلیج عرب واقع ہیں۔

متعلقہ خبریں