تخت پنجاب کیلئے کانٹے دار مقابلہ جاری

تخت پنجاب کیلئے کانٹے دار مقابلہ جاری

تخت پنجاب کیلئے کانٹے دار مقابلہ جاری 28 جولائی 2018 (23:10) 11:10 PM, July 28, 2018

تخت پنجاب کیلئے کانٹے دار مقابلہ جاری ، تحریک اںصاف کو ن لیگ پر ایک نشست کی برتری حاصل ہوگئی، 7 آزاد امیدواروں کی جانب سے شمولیت کی یقین دہانی کروائے جانے کے بعد تحریک انصاف کی کل نشستیں 130 ہوگئیں، جبکہ ن لیگ کی کل نشستیں 129 ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے دسویں عام انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان تخت پنجاب کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور رسہ کشی ہو رہی ہے۔ اب تحریک انصاف نے پنجاب میں ن لیگ پر معمولی برتری حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ روز تک مسلم لیگ ن کے پاس 129 جبکہ تحریک انصاف کے پاس 123 نشستیں تھیں۔ تاہم ہفتے کے روز صورتحال بدل گئی۔ پنجاب میں الیکشن جیتنے والے 7 اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

ان 7 امیدواروں کی جانب سے شمولیت کا اعلان کیے جانے کے بعد اب تحریک اںصاف کی کل نشستیں 130 ہو گئی ہیں۔ تحریک انصاف کو ن لیگ پر 1 نشست کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف، کسی بھی جماعت کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 149 نشستیں درکار ہیں۔

متعلقہ خبریں