افغان طالبان نے امریکا کی ایک اعلیٰ عہدہ دار سے پہلے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی

افغان طالبان نے امریکا کی ایک اعلیٰ عہدہ دار سے پہلے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی

افغان طالبان نے امریکا کی ایک اعلیٰ عہدہ دار سے پہلے براہِ راست رابطے کی ... 28 جولائی 2018 (21:30) 9:30 PM, July 28, 2018

افغان طالبان نے امریکا کی ایک اعلیٰ عہدہ دار سے پہلے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی ہے۔افغانستان میں گذشتہ سترہ سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مستقبل میں امن مذاکرات کی جانب یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

طالبان کے ایک عہدہ دار نے جنوبی ایشیا میں امریکا کی اعلیٰ سفارت کار ایلس ویلز سے اسی ہفتے ملاقات کو ’’مفید‘‘ قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ ملاقات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی تھی جہاں طالبان نے 2013ء سے ایک سیاسی رابطہ دفتر کھول رکھا ہے۔اس طالبان عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملاقات کا ماحول مثبت تھا اور بات چیت بہت مفید رہی ہے‘‘۔امریکی حکام نے اس ملاقات کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ اس سے انکار کیا ہے۔تاہم مس ایلس ویلز اسی ہفتے دوحہ میں موجود تھیں ۔ان کی امریکا واپسی پر محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’مس ویلز نے دوحہ میں حکمراں خاندان سے ملاقات کی تھی اور امریکا افغان حکومت سے مشاورت کے ذریعے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام امکانات کا جائزہ لے رہا ہے‘‘۔بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ افغانستان میں مستقبل کے سیاسی سیٹ اپ کے بارے میں کوئی بھی بات چیت طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہوگی۔

متعلقہ خبریں