این اے 57 مری میں ریٹرننگ افسر نے شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی

این اے 57 مری میں ریٹرننگ افسر نے شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی

این اے 57 مری میں ریٹرننگ افسر نے شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست ... 28 جولائی 2018 (17:05) 5:05 PM, July 28, 2018

این اے 57 مری میں ریٹرننگ افسر نے شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، این اے 57 مری میں تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی کامیاب ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ افسر نے این اے 57 میں مسلم لیگ ن کے امیدوارشاہد خاقان عباسی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ریٹرننگ افسر نے این اے 57 میں شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ این اے 57 مری میں تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی کامیاب ہوئے تھے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے امیدواروں پی پی 6 میں راجا اشفاق سرور کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

متعلقہ خبریں