
پاکستانی امریکن کیمونٹی چیف جسٹس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کار خیر میں بھرپور حصہ ڈالے گی،برانکس کمیونٹی کونسل
28 جولائی 2018 (16:59)برانکس کمیونٹی کونسل کے جنرل سیکرٹری نعیم بٹ اور چیف آرگنائزر شبیر گل نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی امریکن کیمونٹی چیف جسٹس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کار خیر میں بھرپور حصہ ڈالے گی اس موقع پر نئے ڈیمز کی تعمیر کے لیے اوورسیز فنڈز کمیٹی کے عہدیداروں کا اعلان بھی کیا گیا۔ جن میں چئیرمین راجہ ساجد، وائس چیرمین شبیر گل ، سرپرست اعلٰی طاہر خان، نائب صدر پبلک ریلیشنز حرم ملک، نائب صدر کیمونٹی افیئرز ملک خالد اعوان، سیکرٹری نعیم بٹ، سیکرٹری فنانس عامر رزاق شامل ہیں ۔
یہ کمیٹی پاکستانی امریکن بزنس مینوں سے رابطے کر کے ایک خطیر رقم ڈیمز سے متعلقہ اکاونٹ میں جمع کروائے گی۔ چیف جسٹس کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے عطیے کے بعد پاک فوج نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا اعلان کیا اورپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالے گی۔
پاک فوج دیا میربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے فنڈزمیں حصہ قومی فریضہ کے تحت ڈالیں گے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تینوں مسلح افواج جن میں بری فوج ، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سربراہان اور افسران 2 دن کی تنخواہیں فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ تینوں مسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیرمیں جمع کروائیں گے۔اس کے بعد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔