نگران وزیرخارجہ عبداﷲ حسین ہارون نے اپنی تمام تنخواہ دیامر بھاشا، مہمند ڈیم فنڈ کو عطیہ کردی۔

نگران وزیرخارجہ عبداﷲ حسین ہارون نے اپنی تمام تنخواہ دیامر بھاشا، مہمند ڈیم فنڈ کو عطیہ کردی۔

نگران وزیرخارجہ عبداﷲ حسین ہارون نے اپنی تمام تنخواہ دیامر بھاشا، مہمند ڈیم ... 28 جولائی 2018 (16:55) 4:55 PM, July 28, 2018

سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے اور عوام سے عطیات دینے کی اپیل کی جس میں 10 لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا،جس کے بعد سے تاحال سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے قائم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

نگران وزیرخارجہ عبداﷲ حسین ہارون نے اپنی تمام تنخواہ دیامر بھاشا، مہمند ڈیم فنڈ کو عطیہ کردی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نگران وزیرخارجہ نے اپنی تمام مدت وزارت کی تنخواہ وقف کی ہے ۔ واپڈا کے سابق چیئرمینوں انجینئر شمس الملک اور شکیل درانی نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے ایک ا، یک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں