لاہور : این اے 126 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بھی تحریک انصاف کامیاب

لاہور : این اے 126 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بھی تحریک انصاف کامیاب

لاہور : این اے 126 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بھی تحریک انصاف کامیاب 28 جولائی 2018 (16:26) 4:26 PM, July 28, 2018

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بھی تحریک انصاف کے بیرسٹر حماد اظہر کو کامیاب قرار دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں حلقہ این اے 126سے پی ٹی آئی کے حماداظہر1 لاکھ5 ہزار 734 وٹ حاصل لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مہر اشتیاق نے 1 لاکھ 2 ہزار 677 وٹ حاصل کیے تھے۔

مہر اشتیاق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی آر او آفس میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔آر او نے فریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس میں آر او نے تحریک انصاف کے حماد اظہر کو کامیاب قرار دیدیا۔

متعلقہ خبریں