اوپن مارکیٹ میں ڈالر131روپے سے کم ہوکر124روپے تک پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر131روپے سے کم ہوکر124روپے تک پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر131روپے سے کم ہوکر124روپے تک پہنچ گیا۔ 28 جولائی 2018 (16:24) 4:24 PM, July 28, 2018

اوپن مارکیٹ میں ڈالر131روپے سے کم ہوکر124روپے تک پہنچ گیا۔ ڈالر کی قدر میں کمی کے بارے سیکرٹری جنرل فاریکس ایکسچینج کمپنیز ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ نئی حکومت پرعوامی توقعات بڑھنے سے بھی ڈالرکی قدرمیں کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ایران اورافغانستان کی سرحد بند ہونے سے ڈالراسمگلنگ رک گئی۔ دوسری جانب نئی حکومت کوکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔

حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائرکوسنبھالنے کیلئے عارضی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح زرمبادلہ کے ذخائربڑھانے کیلئے چین سے ایک ارب ڈالرکارعایتی قرضہ مل گیا ہے۔ چین نے یہ قرضہ شاہد خاقان عباسی کے دورمیں دینے پرآمادگی ظاہرکی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کےعلاوہ آئی ایم ایف اورسعودی عرب سے بھی تعاون لیا جا سکتا ہے۔ سی پیک کے تحت چینی سرمایہ کاری کوبڑھانے پربھی توجہ دی جائے گی۔

زرمبادلہ کے ذخائر9 ارب ڈالررہ گئے تھے جو2 ماہ کی درآمدات کے برابرہیں۔ آئی ایم ایف میں پاکستان کا کوٹہ ڈھائی ارب ڈالرکے لگ بھگ ہے۔

متعلقہ خبریں