اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمانی فورم چھوڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو

اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمانی فورم چھوڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو

اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمانی فورم چھوڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو 28 جولائی 2018 (15:38) 3:38 PM, July 28, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو پارلیمانی فورم چھوڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا اشارہ آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کا اعلان تھا۔

پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف، جنہوں نے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کی، حلف نہ اٹھانے کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی پارٹی سے مشاورت کریں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہ تمام تر تحفظات کے باوجود سیاسی جماعتوں کو حلف اٹھانے پر منائیں گے۔بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کو بھی انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں۔ ہم ان سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ جا کر اس مسئلے پر بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔سخت اپوزیشن کا کردار ادا کریں۔ ہم جمہوری لوگ ہیں۔کراچی میں پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پارٹی قیادت کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی۔ الیکشن کمشنر کو اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفی ہونا ہو گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن پارٹی کا اجلاس پہلے بلانے کے باعث وہ شرکت نہ کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں سننا بھی ضروری ہے لیکن ہماری جنگ جمہوریت کی بقاٗ کی ہے جس کے لئے جمہوری فورم ہی سب سے بڑا پلیٹ فارم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی پارلیمنٹ میں جائیں گے۔ ان کی جماعت اپوزیشن بینچز پر بیٹھے گی اور وہ بتائیں گے کہ اپوزیشن کیسے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیگر جماعتوں کو بھی قائل کریں گے کہ وہ پارلیمنٹ میں آئیں اور جمہوری جدوجہد میں حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بھی اس مسئلے پر آواز بلند کریں گے۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف فوری طور پر کوئی تحریک چلانے کے اعلان سے گریز کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کا پردہ چاک کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کا فیکٹ فائنڈنگ مشن کام کررہا ہے جو جلد ہی اپنی رپورٹ جاری کرے گا۔

متعلقہ خبریں