
مولانا اعظم طارق کے صاحبزادےمولانا معاویہ اعظم سے جہانگیر ترین اور شہباز شریف نے رابطہ ،جواب ایسا کہ دونوں حیران
28 جولائی 2018 (14:31)کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے سابق سربراہ مولانا اعظم طارق کے صاحبزادے اور موجودہ کالعدم اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا معاویہ اعظم نے جھنگ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے اس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جو انہیں وزارت دے گی۔ معاویہ اعظم نے پی پی 126 جھنگ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے 65 ہزار 252 ووٹ حاصل کیے جبکہ حلقے میں دوسرے نمبر پر آنے والا امیدوار بھی آزاد حیثیت میں ہی الیکشن لڑ رہا تھا جس نے 32 ہزار 774 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ معاویہ اعظم سے جہانگیر ترین اور شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے اور اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ معاویہ اعظم نے نہ کسی کو انکار کیا اور نہ ہی کسی کو شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو وزارت دے گا اس کی طرف جائیں گے جو ملنا چاہتا ہے جھنگ آئے۔ معاویہ اعظم کے مطالبے کے بعد شہباز شریف نے اپنا نمائندہ جھنگ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔