حیرت انگیز:جرمن شیپرڈ نسل کی ایک کتیا کو ہلاک کرنے والے شخص کو قریبا 70 ہزار امریکی ڈالر رقم انعام

حیرت انگیز:جرمن شیپرڈ نسل کی ایک کتیا کو ہلاک کرنے والے شخص کو قریبا 70 ہزار امریکی ڈالر رقم انعام

حیرت انگیز:جرمن شیپرڈ نسل کی ایک کتیا کو ہلاک کرنے والے شخص کو قریبا 70 ہزار ... 28 جولائی 2018 (13:11) 1:11 PM, July 28, 2018

کولمبیا میں منشیات کی اسمگلنگ میں سرگرم ایک خطرناک مافیا کی طرف سے منشیات کی اسمگلنگ پکڑنے میں مدد کرنے والی جرمن شیپرڈ نسل کی ایک کتیا کو ہلاک کرنے والے شخص کو قریبا 70 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرئع کے مطابق کولمبیا میں منشیات سمیت دیگر سماجی اور اخلاقی جرائم میں ملوث ’ Urabeños‘ نامی گروہ کی طرف سے ’سومبرا‘ نامی اس تفتیشی کتیا کوہلاک کرنے والے کو20 کرور بیزو انعام دینے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب کتیا نے مافیا کی کوکین کی اسمگلنگ کی ایک خطرناک کوشش ناکام بنانے میں پولیس کی مدد کی تھی۔ جرمن شیپرڈ نسل کی اس کتیا نے منشیات مافیا کی جانب سے 10 ٹن کوکین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی تھی۔ ’ Sombra’ کتیا منشیات بالخصوص کوکین سونگھنے کی غیرمعمولی قدرت رکھتی ہے۔ انسداد منشیات فورس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں مذکورہ مافیا کی منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی تھیں۔ ایک کارروائی میں اسملگر ایک کشتی کے ذریعے منشیات اسملگ کرنا چاہتے تھے جب کہ دوسری کوشش میں ایک ٹرک میں گاڑیوں کے اسپیرپارٹس کے اندر کوکین کی بھاری مقدار چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھی۔مقامی اخبارات کے مطابق ان دونوں مقامات پر ’سومبرا‘ نے کوکین کی نشاندہی کرکے اس کی اسملنگ ناکام بنا دی تھی جس پر اسمگلروں کو سخت غصہ ہے اور انہوں نے اسے ہلاک کرنے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ منشیات مافیا کی طرف سے کتیا کو ہلاک کرنے کے انعامی اعلان کے بعد پولیس نے کتیا کی سیکیورٹی سخت کردی ہے اور اسے کسی بھی قسم کے حملے سے بچانے کے لیے کولمیبا کے دارالحکومت میں قائم ’بوگوٹا‘ بین الاقوامی ہوائی اڈے منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں