پیرس: پولیس نے ایک اپارٹمنٹ میں چوری کے شُبہے میں ایک نو سالہ بچّے اور اُس کے تیرہ سالہ ساتھی کو حراست میں لے لیا۔

پیرس: پولیس نے ایک اپارٹمنٹ میں چوری کے شُبہے میں ایک نو سالہ بچّے اور اُس کے تیرہ سالہ ساتھی کو حراست میں لے لیا۔

پیرس: پولیس نے ایک اپارٹمنٹ میں چوری کے شُبہے میں ایک نو سالہ بچّے اور اُس کے ... 28 جولائی 2018 (13:03) 1:03 PM, July 28, 2018

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس نے ایک اپارٹمنٹ میں چوری کے شُبہے میں ایک نو سالہ بچّے اور اُس کے تیرہ سالہ ساتھی کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کے مطابق دونوں ننھے چور رات دس بجے کے قریب ایک عمارت کی بالکونی میں معلّق پائے گئے تھے۔ حراست میں لیے جانے سے قبل دونوں نے ایک تھیلے سے جان چھڑا لی تھی جس میں ملٹی میڈیا آلات، ایک بٹوہ اور نقدی موجود تھی۔ چوری کی واردات کا نشانہ بننے والی شخصیت کا کہنا ہے کہ اس نے ایک بچّے کو قابو کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ بالکونی کے ذریعے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا۔ نو سالہ بچّے کو پناہ کے مرکز پہنچا دیا گیا جب کہ اس کے تیرہ سالہ ساتھی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں