یورپی یونین سکیورٹی کے حوالے سے امریکا پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔عمانوئل ماکروں

یورپی یونین سکیورٹی کے حوالے سے امریکا پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔عمانوئل ماکروں

یورپی یونین سکیورٹی کے حوالے سے امریکا پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔عمانوئل ... 28 اگست 2018 (11:32) 11:32 AM, August 28, 2018

فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حوالے سے امریکا پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے یہ بات 250 کے قریب سفارت کاروں، ارکان پارلیمنٹ اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کے سامنے کہی۔

اپنے سفارتی ایجنڈے کے از سرِ نو آغاز کے حوالے سے ایک اہم خطاب میں ماکروں کا کہنا تھا کہ "یورپ کے لیے اب ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنی سکیورٹی کے سلسلے میں امریکا پر انحصار کرے۔ یورپ کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمّے داری ہے"۔فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ وہ آئندہ چند ماہ کے دوران انی تجاویز پیش کریں گے۔ ماکروں کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ یورپ کی سکیورٹی کا جامع جائزہ لیا جائے جس میں روس کے ساتھ تمام یورپی شراکت دار بھی شامل ہوں۔فرانس کے صدر منگل کو ڈنمارک اور فِن لینڈ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین کے بلاک کی اصلاح کے لیے کوششوں کو بڑھایا جائے۔ ماکروں کا کہنا تھا کہ "ہم پر لازم ہے کہ نئے منصوبے لائیں اور نئے اتحاد قائم کریں"۔دوسری جانب ماکروں نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ وہ مئی میں لیبیا کے مختلف فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو آگے لے جانے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔ اس معاہدے میں خاص طور پر آئندہ دسمبر میں انتخابات کا انعقاد شامل ہے۔ ماکروں کےمطابق وہ لیبیا میں سیادت کی واپسی پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اس سلسلے میں ہمارا کردار یہ ہے کہ مئی میں دستخط کیے گئے پیرس معاہدے کو لاگو کروانے میں کامیاب رہیں"۔

متعلقہ خبریں