پی ٹی آئی ایم این اے قیصرجمال کے گھر کے سامنے جمعیت کے کارکنوں کا شدید احتجاج۔صورتحال کشیدہ

پی ٹی آئی ایم این اے قیصرجمال کے گھر کے سامنے جمعیت کے کارکنوں کا شدید احتجاج۔صورتحال کشیدہ

پی ٹی آئی ایم این اے قیصرجمال کے گھر کے سامنے جمعیت کے کارکنوں کا شدید ... 27 مئی 2018 (21:02) 9:02 PM, May 27, 2018

جی یو آئی (ف) کے کارکنان نے انضمام کے خلاف ایم این اے قیصرجمال کی رہائش گاہ کا گھراؤ کر لیا ہے اور زبردست احتجاج کر رہے ہیں کارکنان کا کہنا ہیکہ ہمارے بزرگوں کی توہین کی گئی ہے اور اسمبلی کے سامنے ھمارے کارکنان پر ظلم کیا گیا ہے۔بڑی تعداد میں مظاہیرین قیصرجمال کے گھر کے سامنے جمع ہیں۔لیویز اور فورسز کی گاڑیاں بھی دیکھی گئی ہیں۔ قیصرجمال این اے 47 فاٹا سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فاٹا انضمام کے معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ جمعیت کے کارکنوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر نعرے بازی کی اور بعد ازاں ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جس کے جواب میں جے یو آئی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری پر کارکنوں نے پتھرائو کیا اور اعلان کیا کہ وہ کے پی کے اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ خبریں