اوور سیزپاکستانیوں کو ووٹ کیوں نہیں ڈالنے دیا جاتا۔پردیسیوں کے حق میں پی ٹی آئی راہنمامحمد علی خان کا زبردست مشورہ

اوور سیزپاکستانیوں کو ووٹ کیوں نہیں ڈالنے دیا جاتا۔پردیسیوں کے حق میں پی ٹی آئی راہنمامحمد علی خان کا زبردست مشورہ

اوور سیزپاکستانیوں کو ووٹ کیوں نہیں ڈالنے دیا جاتا۔پردیسیوں کے حق میں پی ٹی ... 27 مئی 2018 (17:56) 5:56 PM, May 27, 2018

پی ٹی آئی راہنمامحمد علی خان نے فاٹا کے خیبر پختوخواہ میں ضم ہونے پر سب کومبارک باد دی ہے - محمد علی خان کا کہنا ہے کہ :"الحمدللّٰہ فاٹا اب سارا خیبر پختونخواہ کا حصہ ہے -اب ہم ان کو ایجنسیز نہیں کہیں گے - جس طرح ڈسٹرکٹ صوابی ,ڈسٹرکٹ چارسدہ ,اسی طرح اب ہم کہیں گے ڈسٹرکٹ خیبر, ڈسٹرکٹ نارتھ وزیرستان, ڈسٹرکٹ ساؤتھ وزیرستان , ڈسٹرکٹ قرم اور ڈسٹرکٹ مہمند -" ان کا کہنا ہے کہ :" یہ اللّٰہ تعالیٰ کا احسان ہے - یہ کسی ایک نے نہیں کیا -بلکہ پوری عوام نے مل کر کیا ہے - اس میں سب سے زیادہ کردار سابقہ فاٹا کی عوام کا ہے -انہوں حوصلہ نہیں ہارا ,مضبوطی سے کھڑے رہے سور ڈیمانڈ کرتے رہے ,کرتے رہے کہ ہمیں کب پورا پاکستانی سٹیٹس ملے گا ,خاص کر وہاں پر جو پڑھے لکھے نوجوان اور بچے اور بچیاں ہے ان کا ارمان تھا کہ کب وہ پاکستان کا حصہ بنیں گے - سب کو بہت بہت مبارک ہو"

اوور سیز پاکستانیوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ :" اوور سیز جو پاکستانی ہیں -ان کے لیے یہ سازش ہے کہ ان کو ووٹ نہ ڈالنے دو - کیونکہ یہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور عمران خان صاحب کو ووٹ دینا چاہتے ہیں -"انہوں نے کہا کہ :"میں انسے ریکویسٹ کرتا ہوں اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ آپ کو ووٹ نہ ڈالنے دے تو آپ پاکستان میں اپنے ایک ووٹ کے بدلے سو ووٹ تیار کرو - "

متعلقہ خبریں