شاہینوں کے جھبٹنے پر انگلینڈ کی ٹیم ڈھیر

شاہینوں کے جھبٹنے پر انگلینڈ کی ٹیم ڈھیر

شاہینوں کے جھبٹنے پر انگلینڈ کی ٹیم ڈھیر 27 مئی 2018 (17:39) 5:39 PM, May 27, 2018

پاکستان کی لارڈز میں پانچویں فتح، پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 64 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کو 2 میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پاکستان کو اس میچ میں کامیابی کے لیے 64 رنز کا ہدف ملا۔ انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 12 کے مجموعے پر اظہر علی 4 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز اوپن کی تھی تاہم 12 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی جب اظہر علی جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ،نمبر 3پر آنے والے حارث سہیل نے امام الحق کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 54رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا،حارث39اور امام الحق18رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انگلینڈ کے لیے کامیاب باﺅلر اینڈرسن رہے۔ اس سے قبل چوتھے دن کے آغاز پر ہی انگلینڈ اپنے گذشتہ شب کے سکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکا اور اس کی چار وکٹیں یکے بعد دیگرے گر گئیں۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عامر اور محمد عباس نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ انگلینڈ کے کل کے ناٹ آﺅٹ بلے باز جوس بٹلر کھیل شروع ہونے کے آغاز میں ہی محمد عباس کا شکار بن گئے اور اگلے ہی اوور میں محمد عامر نے مارک وڈ کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا۔

متعلقہ خبریں