سپاٹ فکسنگ ایک اور پاکستانی کھلاڑی کا کیر یئر کھا گئی۔افسوسناک خبر آ گئی

سپاٹ فکسنگ ایک اور پاکستانی کھلاڑی کا کیر یئر کھا گئی۔افسوسناک خبر آ گئی

سپاٹ فکسنگ ایک اور پاکستانی کھلاڑی کا کیر یئر کھا گئی۔افسوسناک خبر آ گئی 27 مئی 2018 (15:22) 3:22 PM, May 27, 2018

عرب ٹی وی الجزیرہ نے اپنی ڈاکیومینٹری میں کرکٹر حسن رضا کو سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس کے ساتھ میچ فکسنگ کی منصوبہ سازی کرتے ہوئے دکھایا ہے۔ گزشتہ روز سری لنکا میں وکٹ فکسنگ سکینڈل کی ز رپورٹ کے بعد عرب ٹی وی کے رپورٹر کی جانب سے ای

تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کے رپورٹر نے ایک سٹنگ آپریشن کیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مبینہ فکسر، رپورٹر اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کو دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ویڈیو بنائی گئی جس میں حسن رضا کو مبینہ فکسر سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ک ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔

سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس نے منصوبے کی تفصیلات بتائیں۔ رابن راموس نے اسٹنگ آپریشن کرنے والے رپورٹر کو فکسنگ کی یقین دہانی کرائی۔

حسن رضا براہ راست گفت گو میں شریک نہیں رہے اور نہ ہی ٹی وی چینل کے رابطے پر الزامات کا کوئی جواب دیا، لیکن رابن مورس نے چینل کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ رابن مورس نے رپورٹر کو ایسا ٹورنامنٹ کرانا کا یقین دلایا جس میں دنیا بھر کے کھلاڑی فکسنک کریں گے۔

رابن مورس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، ٹی وی چینل نے ایک کمرشل میں شرکت کی دعوت دی تھی اور چینل کی دعوت پر وہ کمرشل مووی کے لیے کردار نبھانے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں