پاکستانی ٹی وی چینلز نے کبھی مولوی کو بُلایا ہے کہ جو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اُن پر تبصرہ کرو۔رمضان ٹرانسمیشن میں اداکاروں کی میزبانی پر اوریا مقبول جان کا دبنگ تجزیہ۔

پاکستانی ٹی وی چینلز نے کبھی مولوی کو بُلایا ہے کہ جو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اُن پر تبصرہ کرو۔رمضان ٹرانسمیشن میں اداکاروں کی میزبانی پر اوریا مقبول جان کا دبنگ تجزیہ۔

پاکستانی ٹی وی چینلز نے کبھی مولوی کو بُلایا ہے کہ جو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ... 27 مئی 2018 (13:15) 1:15 PM, May 27, 2018

اوریا مقبول جان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں کہا کہ پاکستانی ٹی وی چینلز نے کبھی مولوی کو بُلایا ہے کہ جو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اُن پر تبصرہ کرو کبھی بٹھایا ہے کہ ڈراموں کے کونٹریکٹ کے اُوپر گفتگو کرو کبھی کسی کو بٹھایا ہے عالمی حالات اور ان کی مُعشیت پر تبصرہ کرو . میرا اب سوال آپ سے ہے کہ کیا تمسخر کیلئے دین ہی رہے گیا ہے . وہاں پر پروڈیوسر ڈھونڈ کر لاتے ہیں کہ کوئی ایسا بندہ ہو جس کو پولیٹیکل سائنس کے بارے میں پتہ ہو جس کو اُس کے فن میں پوری مہارت حاصل ہو کوئی ایسا بندہ ہو جسے کم از کم فلم کا پتہ ہو اور اُس کو ڈائریکشن دینی آتی ہو اُس شخص کو آپ نیوز چینل والے ڈھونڈ کت لاتے ہو .گر رمضان ٹرانسمیشن کیلئے اُس شخص کو بھی سامنے لا کر کھڑاکر دیا جاتا ہے جسے ایک قرآنی آیت بھی پڑھنی نہیں آتی حتیٰ کہ کلمہ طیبہ بھی ٹھیک سے اُسےیاد نہیں ہوتا اور وہ کلمہ طیبہ بھی ٹھیک نہیں پڑھ رہے ہوتے وہ کھڑے ہو رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہوتے ہیں. سورہ جمعہ آخری آیت کا مفہوم ہے کہ " تجارت اور لعو لہب کو چھوڑ کر تم جمعے کی نماز کی طرف آؤ تمہیں نہیں پتا کہ جو کُچھ تُم تجارت اور لہو لعب میں کرتے ہو اللہ کے پاس اُس سے بہتر ہے . " پھر اللہ دعویٰ کرتا ہے کہ " اللہ بہترین رزق دینے والا ہے " . اگر تُم ٹی وی کی نشریات کو چھوڑ دو گے تو اللہ تمہیں بہترین رزق دے گا .

انکا کہنا تھا کہ رمضان ٹرانسمیشن کی ساری کی ساری ٹرانسمیشن کو ڈیزائن اس طرح کیا جاتا ہے کہ خاص طور اسمیں دو اوقات لائے جائیں اور یہ دونوں اوقات خاص طور پر قبولیت کے ہوتے ہیں. اب آپ اپنی تیاری کو دیکھو اور روسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاری کو دیکھو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نمازوں میں اضافہ کر دیتے تھے . صدقہ و خیرات زیادہ سے زیادہ دیتے تھے . مگر رمضان ٹرانسمیشن میں کیا ہو رہا ہوتا ہے کہ دیکھو فلاں ایکٹر ریڈی ہے کہ نہیں ,بینڈ باجے والے تیار ہیں کہ نہیں . زرا پتہ کرو کہ ہارمونیم کی آواز ٹھیک ہے کہ نہیں .

متعلقہ خبریں