پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی:مصر نے یو ٹیوب کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی:مصر نے یو ٹیوب کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی:مصر نے یو ٹیوب کیخلاف بڑا ... 27 مئی 2018 (11:28) 11:28 AM, May 27, 2018

مصر کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے ویڈیو شئیرنگ کی ویب سائٹ یو ٹیوب کو ایک ماہ کے لیے بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔اس نے یوٹیوب کے خلاف یہ حکم پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پر مبنی ایک متنازع ویڈیو فلم کو نہ ہٹانے پر جاری کیا ہے۔

مصر کی ایک ماتحت ا نتظامی عدالت نے کمیونیکشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو 2013ء میں گوگل کی ملکیتی ویب گاہ یوٹیوب کو اس ویڈیو کو نہ ہٹانے پر بلاک کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایک اور عدالت نے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا تھا اور وزارت نے کیس کے خلاف اپیل دائر کردی تھی ۔

مصری وزارت نے تب یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس حکم پر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو متاثر کیے بغیر عمل درآمد ناممکن ہے۔اس نے یہ بھی کہا تھا کہ مصر کو اس سے بھاری لاگت کے علاوہ ملازمتوں کا بھی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

مصر کی کمونیکیشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے فوری طور پر عدالت کے اس نئے حکم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔البتہ ہفتے کومصر میں گرینچ معیاری وقت کے مطابق 1255 جی ایم ٹی تک یوٹیوب کام کررہی تھی۔

متعلقہ خبریں