اہم عرب ممالک میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔کئی ہلاک و زخمی

اہم عرب ممالک میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔کئی ہلاک و زخمی

اہم عرب ممالک میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔کئی ہلاک و زخمی 27 مئی 2018 (11:16) 11:16 AM, May 27, 2018

سمندری طوفان 'میکونو' ہفتہ کو علی الصبح جزیرہ نما عرب کے دو ملکوں عمان اور یمن سے ٹکرایا اور حکام نے پانچ افراد کے ہلاک اور 30 کے لاپتا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہی شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور پھر تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

عمان کے تیسرے بڑے شہر سلالہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور سڑکوں پر کئی فٹ پانی کے باعث سیلابی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کئی علاقوں سے متاثرہ افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیے جانے کا بھی بتایا گیا ہے۔یہاں صبح کے بعد بارش تو رک گئی تھی لیکن شدید طوفانی ہواؤں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

حکام کے مطابق لاپتا ہونے والوں میں یمنی، بھارتی اور سوڈانی باشندے شامل ہیں اور خدشہ ہے کہ ان میں سے بعض موت کا شکار ہو چکے ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث 170 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کے ساتھ ہواؤ کا باعث بنا ہے جو کہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہیں اور اس سے شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں