سعودی عرب کی دفاعی لحاظ سے چپ چاپ بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

سعودی عرب کی دفاعی لحاظ سے چپ چاپ بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

سعودی عرب کی دفاعی لحاظ سے چپ چاپ بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ 27 مئی 2018 (10:38) 10:38 AM, May 27, 2018

جدہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی فوجی سازو سامان تیار کرنے کی ذمہ دار کمپنی ’ سامی‘ نے جدہ شہر میں جہازوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے اسپئرپارٹس کی تیاری کے لیے کام تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں کی کمپنی ا ے اے سی سی کے ساتھ مل کر 2020ء تک ہوائی جہازوں کے اسپیرپارٹس کی تیاری شروع کردے گی۔

سعودی عرب کی ایئر کرافٹ ایکیوپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر انجینیر منصور العید نے اخبار ’الاقتصادیہ‘ کو بتایا کہ فرم 2020ء سے ’ٹائیفون‘ طیاروں کے اسپیرپارٹس کی تیاری شروع کردے گی تاہم سول طیاروں کے اسپئرپارٹس کی تیاری 2019ء میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر ہوائی جہازوں کے پرزہ جات کی تیاری سے اخراجات میں کمی، ان کی درآمدات سے منافع کمانے اور قومی پیدواواری صلاحیت میں اضافے کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔ مسلح افواج کو بیرون ملک سے جہازوں کے پرزے منگوانے کی پریشانی ختم ہوگی اور پبلک سیکٹر میں ہزاروں سعودی شہریوں کو روزگار مہیا جا سکے گا۔

متعلقہ خبریں