آج تک ملکی خزانے میں شہباز شریف نے کتنی بے ضابطگیاں کیں - ملکی خزانے کو کتنا چونا لگایا -آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ساری کہانی بتا دی

آج تک ملکی خزانے میں شہباز شریف نے کتنی بے ضابطگیاں کیں - ملکی خزانے کو کتنا چونا لگایا -آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ساری کہانی بتا دی

آج تک ملکی خزانے میں شہباز شریف نے کتنی بے ضابطگیاں کیں - ملکی خزانے کو کتنا ... 27 مئی 2018 (10:10) 10:10 AM, May 27, 2018

آج تک ملکی خزانے میں شہباز شریف نے کتنی بے ضابطگیاں کیں ہیں - آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ان کے بارے میں بتا دیا ہے -نجی ٹی وی دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے خزانے کو لوٹنے میں اعلیٰ افسران اور ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں - آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سرکاری کمپنیوں میں اپنے من پسند افراد کو ان کی من پسند پوسٹیں دیں گئیں - اس کے علاوہ بغیر منظوری کے دس گنا ٹھیکے بھی دینے کا نکشاف بھی اس رپورٹ میں کیا گیا ہے -اس کے علاوہ بورڈ آف ڈائیریکٹرز میں نان ٹیکنیکل اور نااہل افراد کی بھرتی بھی کی گئ -رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرٹ کے بر خلاف تنخواہوں میں دو لاکھ سے دس لاکھ تک کا اضافہ کیا گیا ہے -دفاتر کے لیے چھبیس لاکھ تک ماہوار کرایہ بھی دیا گیا -چھپن کمپنیوں میں سے گیارہ کی رپورٹ آؤٹ ,حکومت کی ناقص کاکردگی بھی سامنے آگئی - چھپن میں سے گیارہ کمپنیوں میں ایک سو چھیاسٹھ ارب روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں -فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں چھیاسی کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے -جبکہ فیصل آباد کیٹل مینجمنٹ مارکیٹ کمپنی میں اکاون کروڑ کی کرپشن کی گئی ہے-مشینری کو مارکیٹ ریٹ سے ساٹھ فیصد مہنگا کیا گیا - رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارکنگ سٹینڈز کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے - لاہور پارکنگ کمپنی میں چودہ ارب کی کرپشن کی گئ ہے

متعلقہ خبریں