شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے لاڑکانہ میں چار افراد جاں بحق

شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے لاڑکانہ میں چار افراد جاں بحق

شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے لاڑکانہ میں چار افراد جاں بحق 27 جون 2018 (23:05) 11:05 PM, June 27, 2018

لاڑکانہ میں شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں -لاڑکانی میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے کئی چھت اور دیواریں گر گئی ہی جس کی وجہ سے تین خواتین اور ایک بچی ان دیواروں کے نیچے دب گئی دیواروں کے نیچے دبنے کی وجہ سے بچی اور ایک خاتون تو موقع پر اں بحق ہو گئی ہیں جبکہ دو خواتین بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہیں -

ان ہواؤں اور طوفانوں کی وجہ سے تیس افراد مزید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے -انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے -زخمیوں کاکہنا یے کہ ڈاکٹرز اور دواؤں کی کمی تو نہیں ہے لیکن ان کی دلجوئی کے لیے کوئی بھی جو امیدوار ہیں الیکشن کے لیے ان کا نمائندہ موجود نہیں ہے -

متعلقہ خبریں