نوازلیگ نے ملک کی اکانومی کو جس حالت میں چھوڑا ہے وہ ایسا ہی ہے جیسے جسم میں سے جان نکال دی ہو۔۔۔۔۔پاکستان کی اکانومی کیساتھ کیا کھلواڑ کیا گیا؟پڑھئے اہم حقائق

نوازلیگ نے ملک کی اکانومی کو جس حالت میں چھوڑا ہے وہ ایسا ہی ہے جیسے جسم میں سے جان نکال دی ہو۔۔۔۔۔پاکستان کی اکانومی کیساتھ کیا کھلواڑ کیا گیا؟پڑھئے اہم حقائق

نوازلیگ نے ملک کی اکانومی کو جس حالت میں چھوڑا ہے وہ ایسا ہی ہے جیسے جسم میں ... 27 جون 2018 (22:54) 10:54 PM, June 27, 2018

اوریا مقبول جان نے پروگرام حرفِ راز میں پاکستان کی موجودہ حالت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ :"نواز شریف لوگوں نے اس وقت ملک کی اکانومی کو جس حالت میں چھوڑا ہے وہ ایسا ہی ہے جیسے جسم میں سے جان نکال دی ہو تو اس وقت آپ کے سامنے میں تین چار اہم باتیں رکھنا چاہتا ہوں ابھی ایک انویسٹمنٹ ریٹنگ ہوئی ہے جس میں آپ بتاتے ہیں کہ یہ ملک سرمایہ لگانے کے لیے یہ ملک محفوظ ہے اس نے پاکستان کو پہلے پازیٹو پہ رکھا ہوا ہے اب جو 21 جون کو ریٹنگ آئی ہے اس نے پاکستان کو نیگیٹو میں ڈال دیا ہے کہ آپ اگر پاکستان میں ایک بھی پیسہ لگائے گا چاہے وہ پاکستانی ہو یا باہر سے وہ اپنا خود زمہ دار ہے - وہ کہتے یہ ہیں کہ آپ کی جو کرنسی کی قیمت کم ہو رہی ہے وہ آپ آئندہ پوری نہیں کر سکتے اور ابھی آپ جو کرپٹ لوگوں سے پیسے واپس لانے کی بات کر رہے ہیں آپ چار پانچ بلین سے زیادہ اکٹھی نہیں کر سکتے -اور دوسری طرف پاکستان جو چیزیں منگوا رہا ہے تیل اور دوائیں اور دوسری چیزیں اور جو باہر بھیج رہا ہے گندم چاول قالین وغیرہ ان میں بہت فرق ہے ان کو بیلنس کرنے کے لیے ہمیں سولہ بلین ڈالر لگانے پڑیں گے پاکستان کا اس وقت جو تیل کا بل ہے وہ تیس فیصد ہے تیل کا بل اتنا کیوں ہے ابھی سی پیک والے جو ہیں وہ رو رہے ہیں وہ کہتے ہیں نواز شریف صاحب نے پاکستان کو اس حالات میں چھوڑا ہے کہ پاکستان اب سی پیک کے لیے کوئی بھی ادائیگی نہیں کر رہا ہے اس کے بعد ساہیوال کے پراجیکٹ کے لیے سولہ ارب روپے کی ادائیگی کرنی تھی تو چائینیز کہتے ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے شنگھائی بینک کہتا ہے کہ وہ جو ساٹھ میگا واٹ بجلی کا پراجیکٹ چل رہا تھا اس میں بھی پاکستان نے کوئی ادائیگی نہیں کی تو چائنہ کا پاکستان داماد تو نہیں ہے کہ وہ ہمیں مفت میں دیں گے سب چائنہ والے کہتے ہیں کہ پاکستان میں بنگلہ دیش ویت نام اور ان تمام ممالک سے مہنگی بجلی ہے

ایک یونٹ چودہ روپے کی ہے جو لوگ خرید نہیں پاتے -تو وہ جاتے ہوئے پاکستان کے بارے میں چائنہ کا فیڈ بیک تباہ کر کے گئے ہیں -

متعلقہ خبریں