سعد رفیق اپنے حلقے میں کیا کہہ کر ووٹ مانگ رہے ہیں؟خان صاحب ایک بڑی پارٹی کے مشہور لیڈر ہیں - خان صاحب یہاں پر صرف اسی وجہ سے ووٹ لیں گے۔۔۔۔عمران خان کے حریف کا بڑا پلان

سعد رفیق اپنے حلقے میں کیا کہہ کر ووٹ مانگ رہے ہیں؟خان صاحب ایک بڑی پارٹی کے مشہور لیڈر ہیں - خان صاحب یہاں پر صرف اسی وجہ سے ووٹ لیں گے۔۔۔۔عمران خان کے حریف کا بڑا پلان

سعد رفیق اپنے حلقے میں کیا کہہ کر ووٹ مانگ رہے ہیں؟خان صاحب ایک بڑی پارٹی کے ... 27 جون 2018 (22:41) 10:41 PM, June 27, 2018

تجزیہ کار نصراللّٰہ ملک نے پروگرام الیکشن 2018 میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ :" سعد رفیق اپنے حلقے میں کمپین چلا رہے ہیں اور وہ یہ کہہ کر ووٹ مانگ رہے ہیں کہ آپ لوگوں کو جب کوئی مسئلہ ہو گا یا کوئی شکایت کرنی ہو گی تو میرا یہ ہی علاقہ ہے میں یہاں ہی ہوں گا جبکہ عمران خان صاحب یہاں نہیں ہوں گے آپ کہیں سے بھی پوچھ لیں لوگوں کی خواہش ہوتی ہے جس امیدوار کو وہ ووٹ دے رہے ہیں وہ کم از کم ان کے لیے دستیاب ہو ابھی آپ دیکھیں جو شاہد خاقان عباسی ہیں وہ اپنے حلقے میں گئے تو لوگوں نےیہ ہی اعتراض اٹھایا کہ آپ پانچ سال کہاں رہے اور باقی لوگوں پر بھی یہ اعتراض اٹھے تو خواجہ سعد رفیق کی کمپین کا بنیادی نکتہ ہی یہ ہے کہ میں یہاں رہاہوں تو ان گلیوں میں ہی مل سکتا ہوں تو خان صاحب ایک بڑی پارٹی کے مشہور لیڈر ہیں -

خان صاحب یہاں پر صرف اسی وجہ سے ووٹ لیں گے باقی خان صاحب یہاں پر کسی کو بھی نہیں پہنچانتے کسی بندے کو کسی لیڈر کو بھی نہیں - عمران خان صاحب ایک جلسہ ہی کر سکتے ہیں اور وہ گلی محلوں میں نہیں جا سکتے ہیں یہ ایک بڑا سخت مقابلہ ہے تو ایک طرف لوگ عمران خان صاحب کو ان کے فین ہونے کی وجہ سے ووٹ دیتے ہیں لیکن دوسرب طرف سعد رفیق صاحب حلقے کے اندر موجود ہیں خان صاحب علیم خان صاحب کے اوپر ڈیپنڈنٹ ہو کے آئے ہیں وہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں اور دوسرے ہیں الیاس بھٹی صاحب خان صاحب اب ان دونوں پر انحصار کر رہے ہیں کہ وہ اچھی لیڈ سے جیتیں قومی اسمبلی کے لیے - ایک بات ہے کہ پیپلز پارٹی کے ووٹ تحریک انصاف کی طرف منتقل ہو گئے ہیں - سعد رفیق صاحب بہت بڑے الیکشن فائٹر ہیں وہ صبح چار بجے دیکھتے تھے کہ ایک چھت پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگا ہوتا تھا تو وہ وہاں جاتے اور سے جب وہاں سے اٹھتے تھے تو وہاں پر ن لیگ کا جھنڈا لگا ہوتا تھا -

متعلقہ خبریں