مُسلم لیگ ن کے رہنما قمر اسلام کی گرفتاری مُسلم لیگ ن پر کیا اثر ڈالے گی ؟اہم انکشاف

مُسلم لیگ ن کے رہنما قمر اسلام کی گرفتاری مُسلم لیگ ن پر کیا اثر ڈالے گی ؟اہم انکشاف

مُسلم لیگ ن کے رہنما قمر اسلام کی گرفتاری مُسلم لیگ ن پر کیا اثر ڈالے گی ؟اہم ... 27 جون 2018 (21:32) 9:32 PM, June 27, 2018

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر حُسین پراچہ نےڈاکٹر فرحی امین کے پروگرام میں گُفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مُسلم لیگ ن کے رہنما قمر اسلام کی گرفتاری مُسلم لیگ ن پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالے گی اس کی وجہ یہ ہے کہ مُسلم . لیگ ن اس سے مُثبت فائدہ اُٹھائیں گے کہ ادھر طبلِ جنگ بجا ہے اور اُدھر نیب نے اُس گھوڑے کے سوار کو طلب کر لیا ہے جبکہ پانی کے کیس میں نیب نے یہ کہا کہ ہم میاں نواز شریف کو طلب نہیں کرینگے . اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کا دوہرا معیار ہے یا تو نیب کسی کو بھی طلب نہ کر یا تو شہباز شریف کو بھی طلب کرے اور بھی لوگ کرپشن میں ملوث ہوں ہوں چاہے وہ اُمید وار ہوں یا نہ ہوں .

ڈاکٹر حُسین پراچہ کا کہنا تھا کہ نہ صرف نیب میں بلکہ سُپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں جوا س وقت اُمید وار میدان میں اُتر چُکے ہیں اُ ن کے کیسوں کو روکا جائے اور مزید کاروائی الیکشن کے بعد کی جائے تا کہ مُکمل یکسوئی سے الیکشن کے بعد کاروائی کو آگے لے کر جایا جا سکے .

متعلقہ خبریں