نواز شریف نے انتقام لینے کیلئے پہلے عدالتوں کے اُوپر چڑھائی کرنے کی کوشش ۔۔۔۔۔مگر جب ناکام ہوئے۔۔۔۔۔۔ تو اُن کا رُخ پاک آرمی کی جانب مُڑ گیا ۔۔۔۔ خلائی مخلوق کا نام ۔۔۔۔۔جنرل (ر) اعجاز

نواز شریف نے انتقام لینے کیلئے پہلے عدالتوں کے اُوپر چڑھائی کرنے کی کوشش ۔۔۔۔۔مگر جب ناکام ہوئے۔۔۔۔۔۔ تو اُن کا رُخ پاک آرمی کی جانب مُڑ گیا ۔۔۔۔ خلائی مخلوق کا نام ۔۔۔۔۔جنرل (ر) اعجاز

نواز شریف نے انتقام لینے کیلئے پہلے عدالتوں کے اُوپر چڑھائی کرنے کی کوشش ... 27 جون 2018 (21:28) 9:28 PM, June 27, 2018

جنرل ( ر ) اعجاز نے پروگرام الیکشن 2018 میں گُفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ نواز شریف اپنے کاموں کی وجہ سے اقتدار سے الگ ہوئے ہیں اور اُنھیں کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے تاحیات نااہل کر دیا ہے تو اُنھوں نے انتقام لینے کیلئے پہلے عدالتوں کے اُوپر چڑھائی کرنے کی کوشش کی ہے مگر جب وہ وہاں سے ناکام ہوئے تو اُن کا ر ُخ پاک آرمی کی جانب مُڑ گیا اور اُنھوں نے پاک آرمی کو خلائی مخلوق کا نام دے دیا اور اعلانیہ کہہ دیا کہ اب ہمارا مُقابلہ نہ پی ٹی آئی سے ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی سے ہے بلکہ ہمارا مُقابلہ تو خلائی مخلوق سے ہے تو اس بات سے پارٹی کا بُہت نُقصان ہوا اُن کے ووٹرز اُن سے بددل ہوئے کیونکہ کہ پاکستانی فوج اور عدلیہ سے پُوری پاکستانی قوم پیار کرتی ہے اُن کی اپنی پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی چوہدری نثار نے کہا کہ میں ڈان لیکس کے بارے میں پوری قوم کو بتا دوں گا کیو کہ وہ ساری اندرونی کہانی جانتے ہیں . شہباز شریف بُہت سطحی سی سوچ رکھنے والے آدمی ہیں ان کے بارے میں ان کے بڑے بھائی نے کہانکہ یہ جذبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں ان کی بات کو زیادہ سیریس نہ لیا جائے کراچی میں جا کر شہباز شریف نے جو ہتک آمیز جُملے کہے ہیں اُنھیں اس کی معافی مانگنی چاہئیے .

متعلقہ خبریں