اہم سیاسی خاندان نے پیپلزپارٹی کو الوداع کہہ دیا

اہم سیاسی خاندان نے پیپلزپارٹی کو الوداع کہہ دیا

اہم سیاسی خاندان نے پیپلزپارٹی کو الوداع کہہ دیا 27 جون 2018 (21:18) 9:18 PM, June 27, 2018

وٹو خاندان نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر اور سینئر سیاستدان منظور وٹو اور ان کے خاندان نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔ منظور وٹو اور ان کے خاندان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دیے جانے والے ٹکٹس بھی واپس کر دیے ہیں۔ منظور وٹو اور ان کے خاندان کے 4 افراد نے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ واپس دیتے ہوئے اوکاڑہ شہر سے آزاد حیثیت میں انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منظور وٹو اور ان کے خاندان کے اس فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاست سے کافی حد تک باہر ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں