قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اپنے عہدے سے ... 27 جون 2018 (17:16) 5:16 PM, June 27, 2018

پاکستان میں قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے ناصر جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

ترجمان نیشنل سکیورٹی کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے نگران وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا جبکہ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے استعفیٰ موصول ہونے کے بعد اسے منظور کر لیا۔ ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

ان کی تعیناتی حال ہی میں اپنی مدت مکمل کرنے والی نواز لیگ کی حکومت نے کی تھی اور اصولی طور پر انہیں (ن ) لیگ کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے تھا تا ہم چند دن اوپر ہو گئے۔ ناصر جنجوعہ نے 23 اکتوبر 2015ء کو بطور مشیر قومی سلامتی کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

متعلقہ خبریں