چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار زوہیب زخمی

چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار زوہیب زخمی

چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار زوہیب زخمی 27 جون 2018 (13:57) 1:57 PM, June 27, 2018

پولیس ذرائع کے مطابق کوہسار روڈ پر سیکٹر ایف 7 میں چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار زوہیب زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب تھانہ کوہسار پولیس نے چینی باشندے کو حراست میں لے کر گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔بتایا جارہا ہے کہ چینی باشندہ کم عمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔حادثے میں ملوث چینی شہری کی مدد کے لیے کئی چینی باشندے تھانہ کوہسار پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے ک مذکورہ چینی باشندے سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ اس کی عمر کم ہے جب کہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔اس واقع کا علم ہونے کے بعد کئی چینی باشندے بھی چینی شہری کی مدد کے لیے تھانہ کوہسار پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے حادثے میں زخمی زوہیب کے بھائی پر معاملہ دبانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور مشورہ دیا گیا ہے کہ علاج معالجے کے اخراجات لے کر چینی باشندے کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ خبریں