پاکستان کے اہم شہر سے آٹھ نوجوان لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ

پاکستان کے اہم شہر سے آٹھ نوجوان لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ

پاکستان کے اہم شہر سے آٹھ نوجوان لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ 27 جون 2018 (13:10) 1:10 PM, June 27, 2018

ڈیرہ اسماعیل خان کے محلہ حیات اللہ سے 8 نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 20 جون کے بعد سے تھانے میں آٹھ لڑکوں کے لواحقین نے مختلف دنوں میں رپورٹ درج کرائی۔اس حوالے سے آخری رپورٹ گزشتہ روز درج کروائی گئی۔لڑکوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر طالب علم ہیں۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری کا آغاز کردیا۔لڑکوں کے والدین نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے بچے 20 جون کو ظہر کے بعد سے مختلف اوقات میں لاپتہ ہوگئے اور گھر واپس نہیں آئے۔

متعلقہ خبریں