غیر ملکی ایجنسیاں عمران خان کو قتل کرو ا سکتی ہیں کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔ابتک کا سب سے خوفناک انکشاف

غیر ملکی ایجنسیاں عمران خان کو قتل کرو ا سکتی ہیں کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔ابتک کا سب سے خوفناک انکشاف

غیر ملکی ایجنسیاں عمران خان کو قتل کرو ا سکتی ہیں کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔ابتک کا سب ... 27 جون 2018 (12:54) 12:54 PM, June 27, 2018

اوریا مقبول جان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ الیکشن ہوسکیں گے کیونکہ پاکستان اس وقت انٹرنیشنل اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی رسہ کشی میں گھرا ہوا ہے، پاکستانی اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح عمران خان کو اقتدار میں لایا جائے ۔ عمران خان جب مغرب کے خلاف بات کرتا ہے تو اس پر نہ تو اسامہ بن لادن ہونے کا الزام لگ سکتا ہے اور نہ ہی اس پر پیسے لگنے کا الزام لگ سکتا ہے، عمران خان کا چہرہ ایک کھلاڑی ، پلے بوائے اور ایک سیکولر سا چہرہ ہے، ایسا بندہ مغرب کو کبھی بھی قبول نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو بھی قبول نہیں ہوسکتا اس لیے عمران خان اپنی سکیورٹی بڑھائیں۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ کسی صورت بھی نہیں چاہتی کہ عمران خان اقتدار میں آئیں ۔ عمران خان پر نہ تو دہشتگردی کا الزام لگایا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان پر پیسوں کا الزام لگایا جاسکتا ہے اس لیے آخری حربے کے طور پر عالمی اسٹیبلشمنٹ انہیں قتل کروادے گی ، بینظیر کے قتل کے وقت آصف زرداری کی ذہانت موجود تھی لیکن اس واقعے کو سنبھالنے کیلئے کوئی ذہانت موجود نہیں ہے۔ اس وقت بات یہ ہے کہ یہ صورتحال قابل قبول نہیں ہے مجھے ایک بڑا خطرہ ہے، امریکی و اسرائیلی پریس دیکھیں تو نواز شریف کی حمایت نظر آتی ہے، ڈیلی میل نے نواز شریف کی جائیدادوں کے حوالے سے جو بات کی ہے اس میں انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ برطانوی حکومت نواز شریف کو سپورٹ کر رہی ہے کیونکہ نواز شریف نے عالمی اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کیلئے تین چار کام کیے ہیں مثال کے طور پر قادیانیوں والا معاملہ اور بھارت کے ساتھ سفارتکاری، اس کیفیت میں لگتا یہ ہے کہ خدانخواستہ کوئی بڑا واقعہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ” کفیشنز آف این اکنامک ہٹ مین (Confessions of an Economic Hit Man) نامی کتاب میں مصنف نے یہ لکھا ہے کہ ’جب ہم کسی ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس کے لیڈرز کو خریدتے ہیں جس کے بعد انہیں ترقیاتی کاموں میں لگاتے ہیں اور جب قرضہ 50 فیصد سے بڑھ جاتا ہے تو ہم اپنے بندے بھیجتے ہیں اور ان کے قدرتی و معدنی ذخائر لے لیتے ہیں اور یہ مکمل ہونے کے بعد بھی کوئی شخص ہماری بات نہ مانے تو ہم اس کو قتل کرادیتے ہیں ، ہم نے 4 لیڈرز کو قتل کروایا‘۔

متعلقہ خبریں