تین پاکستانی نوجوانوں نے برطانیہ میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا،ملکہ برطانیہ نے ’’کوئنز ینگ لیڈر‘‘ ایوارڈ سے نوا ز دیا

تین پاکستانی نوجوانوں نے برطانیہ میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا،ملکہ برطانیہ نے ’’کوئنز ینگ لیڈر‘‘ ایوارڈ سے نوا ز دیا

تین پاکستانی نوجوانوں نے برطانیہ میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا،ملکہ ... 27 جون 2018 (12:35) 12:35 PM, June 27, 2018

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سی3 پاکستانی نوجوانوں کو سماجی خدمات کے صلے میں ’’ کوئنز ینگ لیڈر ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بکنگھم پیلس میں ’’ کوئنز ینگ لیڈرز‘‘ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی نوجوانوں ہارون یاسین، حسن مجتبیٰ اور ماہ نور سید کو ’’ کوئنز ینگ لیڈرز‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستانی نوجوان حسن مجتبٰی زیدی ڈسکورنگ نیو آرٹسٹس کے بانی ہیں جو آرٹ کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں۔

وہ بچوں کو مفت آرٹ ٹریننگ دیتے ہیں اور اس کے ساتھ جو طلباء تعلیمی اخراجات نہیں اٹھاسکتے انہیں تعلیم بھی فراہم کرتے ہیں۔ ہارون یاسین ’’اورینڈا‘‘ کے بانی ہیں جو قومی نصاب کو کارٹون سیریز میں بدل کر بچوں کیلئے پیش کرتے ہیں، جس کا نام تعلیم آباد ہے۔ ہارون اٴْن بچوں کو نصابی اور ڈیجیٹل تعلیم دینے کے لئے گامزن ہیں جن کے پاس علم حاصل کرنے کیلئے وسائل موجود نہیں ہیں۔ ماہ نور ’’سپریڈ دی ورڈ‘‘ کی بانی ہیں جو بچوں کے ساتھ زیادتی، جسمانی اور ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کیلئے مخلتف سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ علاوہ ازیں ماہ نور ’’خواجہ سرا سپورٹ‘‘ آرگنائزیشن سے بھی منسلک ہیں اور ان کیلئے فنڈز جمع کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں