ن لیگ میں پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ میں بھی بغاوت،چار امیدواروں نے اپنے ٹکٹ واپس کر دیئے

ن لیگ میں پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ میں بھی بغاوت،چار امیدواروں نے اپنے ٹکٹ واپس کر دیئے

ن لیگ میں پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ میں بھی بغاوت،چار امیدواروں نے اپنے ... 27 جون 2018 (10:55) 10:55 AM, June 27, 2018

ن لیگ میں پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ میں بھی بغاوت کے آثار نظر آنے لگے ہیں -این اے پندرہ ایبٹ آباد کا ٹکٹ سردار مہتاب کو نہ ملنے پر چار امیدواروں نے اپنے ٹکٹ واپس کر دیے ہیں پی کے چھتیس سے فرید خان پی کے سینتیس سے اورنگزیب نلوٹھ پی کے اڑتیس سےارشد خان اور پی کے انتالیس سے عنایت جدون نے اپنے ٹکٹس پارٹی کو واپس کر دیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یا تو سردار مہتاب کو ٹکٹ دیا جائے یا ان کا ٹکٹ بھی واہس لے لیا جائے این اے سولہ کا ٹکٹ سردار مہتاب کے بیٹے سردار شہریار کے پاس ہے لیکن پھر بھی امیدواروں کا احتجاج جاری ہے کہ ٹکٹ سردار مہتاب کو دیا جائے -

متعلقہ خبریں