حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو چند نصحتیں -آپ بھی فائد ہ اٹھا ئیے

حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو چند نصحتیں -آپ بھی فائد ہ اٹھا ئیے

حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو چند نصحتیں -آپ بھی فائد ہ اٹھا ئیے 26 مئی 2018 (23:34) 11:34 PM, May 26, 2018

بیٹا نیک عمل اللہ تعالٰی کے یقین کے بغیر نہیں ہو سکتا . جس کا یقین کمزور ہو گا , اُس کا عمل بھی سُست ہو گا

بیٹا جب شیطان تُجھے کسی شک میں مُبتلا کرے تو اُسکو یقین کیساتھ مغلوب کر اور جب تُجھے عمل میں سُستی کرنے کیطرف لے جائے تو قبر اور قیامت کی یاد سے اُس پر غلبہ حاصل کر .جب دُنیا میں رَغبت یا خوف کے راستے سے وہ تیرے پاس آئے تو اُس سے کہہ دے کہ دنیا ہر حال میں چُھوٹنے والی ہے

بیٹا جو شخص جھوٹ بولتا رہتا ہے اُس کے مُنہ کی رونق جاتی رہتی ہے

بیٹا جس شخص کی عادتیں خراب ہو گی اُس پر غم سوار ہو گا

بیٹا پہاڑ کی چٹانوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ مُنتقل کرنا اَحمقوں کو سمجھانے سے زیادہ آسان ہے

متعلقہ خبریں