ہماری جمہوریت کا یہ حال ہے کہ اگر ہم کسی سےاختلاف کریں تو بھی غدار کا لقب ملتا ہے۔فا ٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنا فاٹا کے عوام کیساتھ زیا دتی ہے۔ جے یو آئی ممبر نعیمہ کشور

ہماری جمہوریت کا یہ حال ہے کہ اگر ہم کسی سےاختلاف کریں تو بھی غدار کا لقب ملتا ہے۔فا ٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنا فاٹا کے عوام کیساتھ زیا دتی ہے۔ جے یو آئی ممبر نعیمہ کشور

ہماری جمہوریت کا یہ حال ہے کہ اگر ہم کسی سےاختلاف کریں تو بھی غدار کا لقب ملتا ... 26 مئی 2018 (17:48) 5:48 PM, May 26, 2018

فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے سے فاٹا کو پہنچنے والے نقصانات پر سے جے یو آئی کی ممبر نعیمہ کشور نے پردہ اٹھا دیا ہے - نعیمہ کشور کا کہنا ہے کہ :"ہماری جمہوریت کا یہ حال ہے کہ اگر ہم کسی سےاختلاف کریں تو بھی غدار کا لقب ملتا ہے - ہم نے صرف اتنا مانگا تھا کہ فاٹا کی عوام کو حق دو ان سے پوچھو کہ وہ کیا چاہتے ہیں -آپ فاٹا کی عوام کو چھوڑو ایم این ایز سے بھی نہیں پوچھا ''

نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ :"آج جو بل لایا گیا ہے ہم کہتے ہیں کہ ہم پندرہ دن میں ستر سال کی تاریخ بدل رہے ہیں -آج جو کھڑ ہو کے کہتے ہیں کہ مولانا صاحب نے فاٹا کو تباہ کر دیا ہے -ایکس فارن منسٹر کی پالیسیوں کی وجہ فاٹا بارود کا ڈھیر بنا ہے -اور آج اس کو آپ کے پی کے کے سر پہ ڈال رہے ہو -"

ان کا کہنا تھا کہ :"بہت افسوس کی بات ہے کہ جو آج ہمیں جو بل دیا گیا ہے اس میں کوئی رولز فالو نہیں ہو رہے ہیں -اس میں جو رولز لکھے گئے ہیں وہ فاٹا کے ساتھ ساتھ پاٹا پہ بھی لاگو ہو رہے ہیں -" نعیمہ کشور نے کہا ہے کہ :"آپ کو اس اہم مسئلے پر اتنی جلدی کیوں ہے -ابھی اتنے کم وقت میں اسے کیسے صوبائی اسمبلی سے منظور کیا جائے گا -"انہوں فاٹا کی سیٹوں کے بارے می بات کرتے یوئے کہا ہے کہ :"فاٹا کے انظمام سے اس کی قومی اسمبلی میں سیٹیں 12 سے کم ہو کر چھ رہ جائیں گی اور فاٹا کی سینٹ کی نمائندگی بھی ختم ہو جائے گی -اس کے برعکس آپ گلگلت کو علیحدہ صوبہ بنا رہے ہو -اور شمالی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنا رہے ہو -"ان کا کہنا تھا کہ :" ہم نے کبھی زبان اور قوم پر اشتعال نہیں پھیلایا لیکن ادھر آپ پختونو کو مار رہے ہو -یہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے -سینیٹ ایک ایسا ادارہ ہے - جہاں پختونوں کی کچھ برابری تھی -لیکن اب وہ آٹھ نشستیں بھی ختم ہو جائیں -دوسری طرف جب آپ جنوبی پنجاب بناؤ گے تو اس کو آپ سینیٹ میں چوبیس سیٹیں دو گے -یہ فاٹا کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے"

متعلقہ خبریں