خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کےلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کےلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کےلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق 26 مئی 2018 (16:14) 4:14 PM, May 26, 2018

خیبرپختونخوا نے نگران وزیراعلیٰ پراتفاق کرلیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کےلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ باضابطہ اعلان کل کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق ہوگیا، خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔منظورآفریدی پی ٹی آئی کے سینٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں، نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کل باضابطہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن لیڈر کے مابین گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کا نام فائنل کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے مابین ملاقات میں منظور آفریدی کا نام جے یو آئی کی جانب سے پیش کیا گیا۔ منظور آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں جبکہ ان کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے رہا ہے اور وہ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں جے یو آئی کے امیدوار بھی تھے۔

نگران وزیراعلیٰ کیلئے جے یو آئی کی جانب سے جسٹس (ر) دوست محمد کا نام بھی دیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ نے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق رائے کیا۔ نگران وزیراعلیٰ کیلئے جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے ناموں کو نظر انداز کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں