قاری خلیل الرحمٰن جاوید نے ڈاکٹرعامر لیاقت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پروگرام میں ھونے والی صورتحال کی وضاحت دے دی۔پڑھئے اور جانئے کون حق پر تھا۔

قاری خلیل الرحمٰن جاوید نے ڈاکٹرعامر لیاقت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پروگرام میں ھونے والی صورتحال کی وضاحت دے دی۔پڑھئے اور جانئے کون حق پر تھا۔

قاری خلیل الرحمٰن جاوید نے ڈاکٹرعامر لیاقت کی جانب سے لگائے گئے الزامات ... 26 مئی 2018 (15:11) 3:11 PM, May 26, 2018

قاری خلیل الرحمٰن جاوید نے جے ٹی آر میڈیا سے بات کرے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے پروگرام میں ہونے والے ہنگامہ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ :" یہ ایک سازش ہے جو بظاہر تو میرے خلاف لیکن درحقیقت پہلے یہ سنی اور شیعہ کو لڑاتا تھا اور اب یہ وہابی اور بریلوی کو لڑانے کی ایک سازش ہے -یہ سازش بول چینل کی ہے جو اس سال ہی نہیں بلکہ پچھلے سال بھی کی گئی اور ہم نے اسے ناکام بنا دیا -" قاری خلیل الرحمٰن جاوید کا کہنا تھا کہ :"جب کل میں بول چینل سے واپس آیا تو مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ مجھے پاکستان اور پاکستان کے بایر کے ممالک سے کالز آئٰن کیونکہ جب میں کل وہاں سے نکلا تو خود کو تنہا سمجھ رہاتھا -میں ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے کالز کے زریعے اور سوشل میڈیا پر میرے ساتھ تعاون کیا-"انہوں نے کہا کہ :" میں وشش کرتا ہوں کہ کڑوی بات کو بھی اسطرح کروں کہ اس کی کڑواہٹ کم ہو جائے -اور ان کے مفتی ابراہیم قادری صاحب نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ قاری صحب چٹکیاں بہت لیتے ہیں لیکن یہ اور بات ہے کہ ان کی چٹکیوں سے دردنہیں ہوتا "ان کا کہنا تھا کہ :"یہ بات کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ڈاکٹر صاحب اگر ہم شرارتی تھے تو ہم نے ایسے ہی پندرہ سال آپ کے ساتھ گزار دیے -"

عامر لیاقت کے پیسے مانگنے والی بات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ :"پیسے میں نے اکیلے نے نہیں مانگے پیسے ان سب کے آپ نے دینے ہیں جن کو جیو نے کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی -اور اپنا حق مانگنا جرم نہیں ہے -"

ان کا کہنا تھا کہ :" عامر لیاقت ہمیں داعش والے کہتے ہیں -انہوں نے خود اپنے شو میں خوارج بٹھائے ہوئے ہی جنہوں نے کفر کے فتوے لگائے ہیں کل شو میں بیٹھ کر -ہمارے علماء میں سے ایک عالم بتا دیں جنہوں نے بریلویوں پر کفر کا فتویٰ لگا یا ہے -"

انہوں مزید کہا کہ :"ہم کسی بھی بریلوی کے خلاف نہیں ہیں - ہم صرف دو باتوں کے خلاف ہیں جو اصل مسلمانوں کے اتحاد میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں اور وہ دو باتیں ایک ادراہ اور ایک شخصیت ہیں -اور وہ ہیں بول چینل اور عامر لیاقت '' انہوں نے کہا کہ :"ہم کسی بھی بریلوی یا کسی اور کے خلاف نہیں ہیں ہم صرف ان کے خلاف ہیں جو امت مسلمہ میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کریں گے ھہم ان کے خاف مہم چلائیں گے -"

متعلقہ خبریں