ایک ایس ایس جی کمانڈو حبیب الرحمٰن جن کا تخلص عاقب شفیق ہے کے قلم سے ایس ایس جی کمانڈوز پر لکھی گئی ایک خوبصورت نظم ''یہ اک جماعت

ایک ایس ایس جی کمانڈو حبیب الرحمٰن جن کا تخلص عاقب شفیق ہے کے قلم سے ایس ایس جی کمانڈوز پر لکھی گئی ایک خوبصورت نظم ''یہ اک جماعت ":

ایک ایس ایس جی کمانڈو حبیب الرحمٰن جن کا تخلص عاقب شفیق ہے کے قلم سے ایس ایس ... 26 مئی 2018 (12:56) 12:56 PM, May 26, 2018

یہ اک جماعت چنی ہوئی ہے ,

خدا نے اپنی رضا سے اس میں

نفوس چن کر رکھے ہوئے ہیں 

جو بدری احدی مجاہدین ہیں

جو اٹھ کھڑے ہوں تو دھرتی کانپے

جو چل پڑیں تو ستارے پلٹیں

قدم سے جب یہ قدم ملائیں 

تو دشمنوں کا سکون اجڑے

وہ لڑکھڑائیں وہ ڈگمگائیں

قدم پھر آگے بڑھیں جب ان کے 

وہ گر ہی جائیں وہ مات کھائیں 

سسک سسک کر وہ ہاتھ جوڑیں

بلک بلک کر وہ پاؤں پکڑیں

کہ یہ خدا کے چنے ہوئے ہیں

اور وہ ایسے خوددار ہیں کہ اب تو

زمانہ ان سے سہم چکا ہے

عدو ہے ان سے  شکست خوردہ

پیاد حمزہ ,بہ طرز خالد ,بہراہ قاسم بطور طارق

سلوک ان کا ایوبیانہ قدم بنقش طریق احمد 

یہ تو وہی ہیں جو سر بکف ہیں

کہ یہ خدا کے چنے ہوئے ہیں 

اور خدا کی رحمت بھی کیا کرم ہے

کہ قدم عاقب بھی سرگرم ہے

ہاں یہ بھی گنتی میں آگیا ہے 

کہ جو خدا کے چنے ہوئے ہیں 

متعلقہ خبریں