کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان نے بھارت کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔دبنگ جواب دے دیا

کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان نے بھارت کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔دبنگ جواب دے دیا

کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان نے بھارت کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔دبنگ ... 26 مئی 2018 (11:25) 11:25 AM, May 26, 2018

ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ :" پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے لیکن بھارت کسی بھی موقع پر پاکستان کو نقصان پہچانے سے باز نہیں آتا "

بھارت کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ :" پاکستان کلبھوشن جادیو کيس کے سلسلے ميں جولائی ميں جواب جمع کرائے گا ليکن اسے بھارت کے حوالے ہرگز نہيں کيا جائے گا"

اقلیتوں کے ساتھ بھارت میں برے سلوک کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ :" تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے، خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ نفرت آمیز سلوک افسوسناک ہے۔" بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ:"ہم نے بھارتی جیلوں سے 54 پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے جب کہ پاکستان نے عام شہریوں، ماہی گیروں اور 18 سال سے کم عمر بچوں کی رہائی کی تجویز بھی دی ہے۔"

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا ہے کہ :" پاکستان خطے میں اسلحے کی زیادتی کے خلاف ہے لیکن بھارت کی جدید ہتھیاروں کی خریداری خطے میں عدم استحکام کا باعث ہوگی تاہم ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے ہر طرح کا قدم اٹھائیں گے۔"انہوں نے مزید کہا ہے کہ :" کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں جس پر قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے شہادتوں پر شدید احتجاج کیا۔لیکن بھارت نے اس کےباوجود حملے بند نہیں کیے -"

ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ :" عالمی بینک کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو منصوبے پربات چیت ہوئی ہے جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کی ہے "ان کا کہنا تھا کہ:"عالمی بینک کو پاکستانی وفد نے کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر تحفظات سے آگاہ کیاہے، اور اس پر یہ واضح کیا ہے کہ یہ منصوبے صرف متنازع نہیں بلکہ پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہیں۔

متعلقہ خبریں